۔ مزید پرویز مشرف فارمولا ۔ ڈیمز – قحط اور سیلاب JK3

پچھلی پوسٹس پڑھنے کے لئے متعلقہ تاریخ پر کلک کیجئے
27-06-2005
01-07-2005

میں نے اپنی یکم جولائی کی پوسٹ میں بگلیہار کے علاوہ تین نئے ڈیموں کا ذکر کیا تھا جس سے کچھ غلط تاءثر لیا گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے پہلے بھارت دریائے جہلم اور چناب پر تین ڈیم مکمل کر چکا ہے ۔ یہ کل سات ڈیم ہیں ۔ دو دریاؤں پر سات ڈیم بنانے کے دومقاصد ہیں ۔

اول یہ کہ دریاؤں کا سارا پانی چینلائز کر کے بھارتی پنجاب لیجایا جائے اور ضرورت کے وقت پاکستان کو پانی نہ دے کر قحط کا شکار بنا دیا جائے ۔

دوم جب برف پگلے اور بارشیں زیادہ ہوں تو اس وقت سارا پانی ڈیموں والے پانی سمیت جہلم اور چناب میں چھوڑ دیا جائے تاکہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے ۔ بھارت یہ حرکت دو بار پہلے بھی کر چکا ہے ۔ مگر اس وقت ایک راوی ۔ چناب اور جہلم پر صرف دو یا تین ڈیم تھے ۔

بھارت کا اعلان کہ ڈیم بجلی کی پیداوار کے لئے بنائے جا رہے ہیں سفید جھوٹ اور دھوکا ہے ۔ کیونکہ جموں کشمیر پہاڑی علاقہ ہے ہر جگہ دریاؤں کے راستہ میں بجلی گھر بنائے جا سکتے ہیں اور بڑے ڈیم بنانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ۔

میں یہ بھی لکھنا بھول گیا تھا کہ تقسیم ہند کے فارمولا کے مطابق ریاستوں کے پاکستان یا بھارت سے الحاق کا فیصلہ ریاست کی مجموعی آبادی کی بنیاد پر ہونا تھا ۔ اس لئے امریکہ کی ایماء پر پرویز مشرف کا پیش کردہ سات ریاستوں والا فارمولا دوسری وجوہات کے علاوہ بنیادی طور پر بھی غلط ہے ۔ مزید یہ کہ اس فارمولا کے نتیجہ میں جموں پورے کا پورا بھارت کو چلا جائے گا اور دریاؤں کا کنٹرول بھارت کو حاصل ہو گا پھر جب پاکستان کو پانی کی ضرورت ہو گی بھارت دریاؤں کا پانی روک کر قحط کا شکار بنائےگا اور جب پانی وافر ہوگا سارا پانی چھوڑ کر پاکستان کو خطرناک سیلاب سے تباہ کر دے گا ۔

2 thoughts on “۔ مزید پرویز مشرف فارمولا ۔ ڈیمز – قحط اور سیلاب JK3

  1. Zenia
    By shelving the decision regarding partition of India in to Pakistan and Bharat and the UNO resolutions about Jammu Kashmir, Pakistan will have no ground to stand on.

    Second, by division of JK proposed by Musharraf, nearly whole of Jammu province will go to India giving control of rivers Jehlum and Chenab to Bharat. Consequently, Bharat will be able to divert water of these rivers to her own land making Pakistan dry.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s