جمعہ کوگرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی تفصیل

جس نے بھی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی ہے وہ جانتا ہے کہ پہلے لاؤڈسپیکر پر اذان ہوتی ہے اس کے بعد خطیب واعظ کرتا ہے جس میں تعلیم یافتہ خطیب عام طور پر قرآن کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور انسانی مسائل کا ذکر بھی ہوتا ہے ۔ پھر عربی میں خطبہ ہوتا ہے اور پھر نماز ۔ سب یہ بھی جانتے ہیں کہ اذان اگر لاؤڈ سپیکر کے بغیر دی جائے تو مسجد کے باہر سنی نہیں جا سکتی ۔

ہماری خوشحال اور روشن خیال حکومت نے تین ایمپلی فائر ایکٹ پاس کیا ہوا ہے جس کے تحت مساجد میں صرف نماز ، اذان اور عربی میں جمعہ کے خطبہ کی اجازت ہے باقی سب غیر قانونی ہے ۔ اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال بھی غیر قانونی ہے ۔ چنانچہ پچھلے جمعہ اس قانون کی سخت پابندی کا حکم اسلام آباد کی تمام مسجدوں کے خطیبوں کو دیا گیا ۔

پاکستان میں جمعہ کو جو دہشت گرد حکومت نے پکڑے ان کی تفصیل بی بی سی کی زبانی
پنجاب پولیس نے جمعے کے روز سینکڑوں امام مساجد اور خطیبوں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے اور جنوبی پنجاب سے سوا سو کے قریب افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

پاکستانی صدر پرویز مشرف نے ایک روز پہلے ہی انتہا پسندی سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مسجدوں سے نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔

لاہور پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ہی انہیں ہدایات مل گئی تھیں کہ صوبے میں پہلے سے نافذ تین ایمپلی فائر ایکٹ کی ہر صورت میں پابندی کروائی جاۓ۔

پولیس کے سادہ پوش اور باوردی اہلکار نماز جمعہ کے اجتماعات میں نگرانی کے لیے پہنچ گئے تھے بعد میں انہی کی تحریری رپورٹوں پر مقدمات درج ہوۓ ہیں۔

لاہور پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق شہر کی مختلف مساجد کے امام اور خطیبوں کے خلاف چھپن مقدمات درج کیے گئے </p

2 thoughts on “جمعہ کوگرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی تفصیل

  1. جنرل صاحب ایک ڈکٹیٹر ہیں اور اس قبیل کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ لوگوں کی آزادیوں کو ضبط کیا جائے۔ مساجد پر اس قسم کی پابندیوں سے مزید بے چینی پھیلے گی اور جنرل صاحب اپنا مقصد بالکل نہ حاصل کرپائیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s