ایک گذارش

میں اردو وکی پر اپنے تبصرہ کو سب کے علم میں لانے کے لئے یہاں نقل کر رہا ہوں ۔ اتنی محنت کر کے اردو کے بلاگ بنائے گئے ہیں ۔ ان محنتی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بلاگنگ اردو میں کی جائے ۔ اس لئے میری انگریزی کے ماہرین سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اردو بلاگز پر اردو میں لکھا کریں ۔ اردو نہیں آتی تو سیکھ لیں ۔ کوئی ہرج نہیں ہو گا ۔

میں جب بھی ملک سے باہر گیا مجھے غیرملکیوں کا ایک سوال پریشان کرتا تھا ۔ کیا پاکستان میں انگریزی بولی جاتی ہے ؟ میں کہتا کہ وہ آپ کے ساتھ انگریزی بولتے ہیں تو جواب ملتا نہیں وہ آپس میں بھی انگریزی بولتے ہیں ۔ کیا ہماری کوئی پہچان بطور پاکستانی ہے ؟

6 thoughts on “ایک گذارش

  1. ميں خود جو كه ايك برطانوى هوں ـ مجهے پاكستان جانے كے لئے ويزے كى ضرورت هوتى هے ـ پاكستان ميں قانونى طور پر ميں ايكـ غير ملكى هوں ـ اگر ايك مەينے سے ذياده قيام كرنا هو تو نزديكى ايس پى افس ميں اندراج كروانا پڑتا هے ـ
    ميرے ملكـ برطانيه عظمى كى زبان انگلش اس وقت تقريبا سارى دنيا ميں سمجى جاتى ەے ـ
    مگر ميں اردو كے بلاگ ميں اردو ميں ەى لكهتا هوں ـ
    اگر آپ ذهين هيں تو اردو ميں بهى اپ كى ذهانت كا پته چل جائے گا اور اگر نەيں ەيں تو آپ انگلش ميں بهى نهيں هيں ـ
    خاور ايكـ پينڈو

  2. تو آپ کی صحیح ہی ہے، لیکن مسئلہ یہ آجاتا ہے اکثر جگہوں پر تبصرہ جات صحیح پڑھے نہیں جاتے، آپ کے بلاگ میں کچھ عرصے سے اردو بھی صحیح نہیں پڑھی جارہی، مجھے تو عمومًا سب کچھ اردو پیڈ میں کاپی کرنا پڑھتا ہے، صحیح پڑھنے کے لئیے۔ دوسری بات انگریزی میں لکھنا انگریزی میں اپنی مہارت دِکھانا نہیں ہے، بلکہ اس زبان میں ٹائپ کرنا قدرے آسان ہے۔

    السلام و علیکم و رحمتہ اللہ!

  3. خاور
    آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ ذہانت کا اظہار کسی بھی زبان میں ہو سکتا ہے ۔ اور ہاں یہ ویزا اور ایس پی سے بچنے کے لئے آپ پاکستانی اوریجن کارڈ بنوا لیں ۔

    شعیب
    آپ کے دوستوں کی حیرت کی وجہ آپ نے نہیں لکھی ۔ دبئی بلکہ سارے یو اے ای میں کم از کم پچاس فیصد لوگ اردو سمجھتے اور بولتے ہیں ۔ میں دبئی ۔ شارجہ ۔ ابو ظہبی اور العین میں کچھ دن رہ چکا ہوں ۔

    اسماء
    جہاں تک ٹائپ کرنے کا سوال ہے یہ مشق کی بات ہے جسے انگریزی میں پریکٹس کہتے ہیں ۔ میرے پاس اردو کا کی بورڈ نہیں ہے ۔ میں انگریزی کے کی بورڈ سے اردو لکھتا ہوں ۔

    آپ نے شکائت کی کہ میرے بلاگ پر فونٹ کا سائز چھوٹا تو میں نے بڑا کر دیا تھا ۔ پھر آپ کی شکائت ملی کہ میرے بلاگ پر کچھ عرصہ سے اردو ٹھیک نہیں پڑھی جاتی تو میں نے مزید فونٹ انسٹال کر دیئے ۔ اب آپ کی دوبارہ وہی شکائت ہے ۔ آپ مجھے بتائیں کہ آپ نے کون کون سے فونٹ انسٹال کئے ہوئے ہیں تاکہ کہ میں مزید کچھ کر سکوں ۔

  4. yeah uncle i always read your blog at Urdu planet because here i dont know your font is not readable..
    and what font are you using because what ever is visible is not urdu naskh or nafees naskh…
    or if you want me i can change ur template for you rather i will do it and will post to you..

Leave a reply to جہانزيب Cancel reply